نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی وزارت سمندری امور کو ہدایت

June 26, 2018

سلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزارت سمندری امور کو ہدایت کی ہے کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے جامع اور ٹھوس تجاویز پیش کی جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت منگل کو وزیراعظم آفس میں وزارت میری ٹائم افیئرز، اس کے محکموں اور خودمختار اداروں کے امور کار کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز عبداA010; حسین ہارون، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ممتاز علی شاہ، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن رضوان احمد، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی اسد رفیع چندنا، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمیدنی اور سینئر سرکاری حکام نے بریفنگ میں شرکت کی